اقوام متحدہ، 11 اکتوبر (رائٹر) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے
ہیتی میں آئے طوفان میتھیو پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر بڑے
پیمانے پر مدد کی
ضرورت ہے۔ مسٹر مون نے کہا اس شدید طوفان کی وجہ سے کچھ قصبے اور گاؤں تو نقشہ ہی سے غائب ہو گئے ہیں۔ وہاں پر لوگ مدد کا انتظار کر رہے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے